دورہ ورلڈ الیون — پی سی بی اور حکومت پنجاب میں معاملات طے
ستمبر میں ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کی خبریں گرم ہیں اور مزکورہ ٹیم پاکستان کے ساتھ قزافی اسٹیڈیم لاہور میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی،،، تابی لیکس کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ ورلڈ الیون کا مختصر تربیتی کیمپ دوبئی میں لگے گا جبکہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک کڑوڑ تین لاکھ روپے ملنے کی اطلاعات ہیں
حکومت پنجاب نے محرم الحرام اور حلقہ 120 میں ضمنی الیکشن کی بنا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے،،، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بین الاقوامی کھلاڑیوں کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے شیڈول طے کرنا تھا،،، تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پنجاب میں معاملات طے پاگئے ہیں اور پی سی بی کی جانب سے حکومت پنجاب کو 15 ستمبر تک دورہ ورلڈ الیون کو ختم کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے جسکو پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے ،،، پی سی بی نے اپنی تجاویزمیں حکومت پنجاب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے،،، تابی لیکس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون پاکستان کے ساتھ ممکنہ طور پر 11 13 اور 15 ستمبر کو قزافی اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی
اپنی رائے کا اظہار کریں