پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جشن آزادی منانے کا جامع پروگرام بنالیا
ترجمان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق پی ایچ ایف نے تمام ہاکی ایسوسی ایشنز کو اپنے اپنے شہر میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات کردی ہیں،،،، جس کے مطابق ہر ضلعی و تحصیل سطح پر ہاکی کے نمائشی میچز کھیلے جائیں گے،،،، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نمائشی میچ کھیلنے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 13 اگست کی رات برقی قمقموں میں پاکستان جونِئر وائٹس اور پاکستان جونیئر گرینز کے مابین میچ کھیلا جائے گا،،، اسی رات میڈیا الیون اور ویٹرنز الیون کے مابین بھی ہاکی کا نمائشی میچ کھیلا جائے گا، ویٹرنز الیون میں متعدد سابق اولمپیئنز اپنی ٹیم کی نمائندگی کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں