More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

معین علی کیرئیر بیسٹ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے، بلے بازوں میں اظہر علی کا ساتواں نمبر

معین علی کیرئیر بیسٹ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے، بلے بازوں میں اظہر علی کا ساتواں نمبر

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق معین علی نے آل راؤنڈرز کی فہرست میں کیرئیر بیسٹ چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے اظہر علی ٹاپ ٹین میں جگہ بنا سکے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے، بھارت کے چتیشور پجارا چوتھے، بھارت ہی کے ویرات کوہلی پانچویں، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک چھٹے، پاکستان کے اظہر علی ساتویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آٹھویں، بھارت کے لوکیش راہول نویں اور انگلینڈ کے جونی بیرسٹو دسویں نمبر پر ہیں۔

icc
باؤلرز کی فہرست میں بھارت کے رویندرا جدیجہ کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھی بھارت ہی کے روی چندرن ایشوین ہیں۔ اس فہرست میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پانچویں، انگلینڈ ہی کے سٹورٹ براڈ چھٹے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا ساتویں، جنوبی افریقہ ہی کے ڈیل سٹین آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نویں اور جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، بھارت کے رویندرا جدیجہ دوسرے، بھارت ہی کے روی چندرن ایشوین تیسرے، انگلینڈ کے معین علی چوتھے، انگلینڈ ہی کے بین سٹوکس پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے، جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر ساتویں، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ آٹھویں، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ نویں اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دسویں نمبر پر ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں