ٹینس کے ننھے کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری!
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی ،پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ٹینس کے ننھے اور پرجوش کھلاڑیوں کے لیے “جونےئر ٹینس انیشیٹو(JTI) سمر کیمپ 2017ء “کا اہتمام کر رہی ہے جس میں100سے زائد سکولوں سے تعلق رکھنے والے 5سے 12سال کی عمر کے بچوں کو ٹریننگ کی تمام سہولیات مفت مہیا کی جائیں گی ۔
کیمپ جناح گارڈن لاہور میں لگایا جائے گا ۔ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، چےئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی راحیل احمد صدیقی اور پنجاب لان ٹینس کے صدر 11جولائی کو کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جو 13اگست تک جاری رہے گا۔ ٹریننگ ہرروز دو سیشنز صبح 7سے9اور شام 5سے7کے دوران کروائی جائے گی۔جونےئر ٹینس انیشیٹو انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن کے الحاق سے اُٹھایا جانے والاحکومت پنجاب کا ایک مثبت قدم ہے جس کا مقصد صوبے میں ٹینس کے کھیل کو فروغ دینا اور ابتدائی سطح سے ننھے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے موزوں پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔؛
اپنی رائے کا اظہار کریں