مقامی ٹی 20 ٹورنامنٹ :افغان بلے باز نے صرف 71گیندوں پر 214رنز بنا کر تاریخ رقم کر دی
کابل: افغان وکٹ کیپر بلے باز شفیق اللہ شفق نے مقامی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ڈبل سنچری سکور کرکے نئی تاریخ رقم کرڈالی ۔
پیراگون ننگر ہار چیمپئن ٹرافی میں وکٹ کیپر بلے باز شفیق اللہ شفق نے ختیز اکیڈمی کے لیے کھیلتے ہوئے کابل سٹارکرکٹ کلب کیخلاف محض 71گیندوں پر 214رنز سکور کیے جس میں 21چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔ان کی اس اننگ کی بدولت ختیز کرکٹ کلب کی ٹیم نے 20اوورز میں 351رنز بنائے اور کابل سٹار کلب کی ٹیم ہدف کے تعاقب میںمحض 107رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی
اپنی رائے کا اظہار کریں