کرس گیل بھارت کے خلاف واحد ٹی 20 میچ کھیلیں گے
لاہور: کرس گیل نے اچانک بھارتی ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان واحد ٹی 20 میچ آج کھیلا جانا ہے اور کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری ہے کہ چھکوں کے بے تاج بادشاہ کرس گیل کو بھی اس میچ کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کرس گیل ٹی 20 ورلڈکپ 2016ءکے بعد سے اپنی قومی ٹیم میں شامل نہیں تھے تاہم اب انہیں اس میچ کیلئے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم کرس گیل کو ٹی 20 سکواڈ میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
وہ اس فارمیٹ کے سب سے بہترین بلے باز ہیں اور ٹیم میں ان کی شمولیت سے ٹاپ آرڈر مضبوط ہو گا۔ انہیں اپنے وطن کی سرزمین پر دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا۔“
واضح رہے کہ کرس گیل ٹی 20 فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے 35.32 کی اوسط کیساتھ سب سے زیادہ 1519 رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جن میں 2 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ سبینا پارک میں ان کا پہلا میچ ہو گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں