فٹبال میچ دیکھنے والوں میں ایک تماشائی نے سب کوغمگین کر دیا
کراچی : فٹبال کی دنیا کے بڑے کھلاڑیوں نے جہاں پاکستانیوں کو خوشیاں دی وہیں ایک پاکستانی ایسا ہے جس کے ایک چھوٹے سے عمل نے میچ کے دوران سب کو غمگین کر دیا۔ جس پاکستانی کی اس میچ کے دوران اس کی شرٹ پر نظر پڑی غمگین ہو گیا۔
اس پاکستانی نے جو شرٹ پہن رکھی تھی اس پر کسی اور کا نہیں بلکہ پاکستانی ویمن فٹ بال ٹیم کی سٹرائیکر شہلیلا بلوچ کا نام لکھا تھا جو اکتوبر 2016ئ میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔ پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی خوبصورت اور بہترین سٹرائیکر کا نام دیکھ کر پاکستانیوں کی آنکھیں ان کی یاد سے نم ہو گئیں اور ہر کوئی شرٹ پہن کر آنے والے شخص کو خراج تحسین پیش کرنے لگا جس نے اس اہم موقع پر قوم کی بیٹی کو یاد رکھا۔
پاکستانی ویمن فٹ بال ٹیم کی سٹرائیکر شہلیلا بلوچ کی یاد گار تصویر ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں