نیٹ ویسٹ مقابلے:شاہدی آفریدی نے پہلے ہی میچ میں دھوم مچادی
کارڈف : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے بہترین آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے نیٹ ویسٹ ٹرافی کے ہی پہلے میچ میں اپنی دھاک بیٹھا دی ہے ۔
شاہد آفریدی نے اپنی بہترین باﺅلنگ سے بڑے بڑوں کو حیران کر دیا اور نیٹ ویسٹ مقابلے میں ”دھوم “ مچا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صوفیہ گارڈن میں شاہد آفریدی نے ٹیم ہمپشائر نے گلیمورگن کو جیتنے کے لیے 168رنز کا ہدف دیا ۔
پاور پلے کے اختتام تک گلیمورگن نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 42رنز بنائے تھے ۔تاہم آفریدی کے باﺅلنگ کریز پر آتے ہی دو کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیاجس کے بعد کپتان جیکس روڈولف اور وکٹ کیپر کر کک کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی ،مایہ ناز آل راﺅنڈر نے چار اوور میں 20رنز دے کر 4شکار کیئے اسطرح شاہد آفریدی کی پہلے ہی میچ میں کرائی گئی سات گیندوں نے “دھوم” مچا دی ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں