ٹیم بھارت کے خلاف یکسر مختلف نظر آئے گی، ثناء میر
پاکستان اور بھارت کے مابین کسی بھی کھیل کا مقابل ہو وہ غیر معمولی نوعیت کا ہوتا ہے اور دونوں ٹیمیں جیت کے لیے تن من دھن کی بازی لگادیتی ہیں،،،، انگلینڈ میں جاری ویمن ورلڈ کپ میں اگرچیہ پاکستانی ٹیم ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکی اور پہلی فتح کی تلاش میں ہے،،،پاکستان 2جولائی کو اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیل رہا ہے،،،،میچ پاکستانی وقت 2:30 دوپہر شروع ہوگا،،،کپتان پاکسان ثناء میر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہر کھلاڑی کو بھارت کے خلاف میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے،،،انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹیم ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکی مگر روایتی حریف بھارت کے خلاف یکسر مختلف نظر آئے گی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی
اپنی رائے کا اظہار کریں