پاکستانی باولرز ہی فتح میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں،،،عاقب جاوید
تابی لیکس سے خصوصی گفتگو میں عاقب جاوید نے کہا کہ ان کو فخر ہے کہ فخر زمان کا تعلق لاہور قلندرز سے ہے اور جو لوگ یہ پروپیگنڈہ کرتے ہیں فرنچائزز کھلاڑی فراہم نہیں کرسکتیں تو ان کے لیے جواب یہ ہے کہ اگر پی ایس ایل نہ ہوتا تو حسن علی اور فخر زمان جیسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی منظر عام پر آنے میں بہت دیر لگا دیتے یا قومی ٹیم تک رسائی کے سفر میں راستے میں ہی کہیں گم کر دیے جاتے
عاقب جاوید نے اعتراف کیا کہ بھارت ایک مضبوط حریف ہے اور اسکو شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستانی باولرز اپنا روایتی کردار ادا کرتے ہوئے اوپر سے جلد دو کھلاڑیوں کو آوٹ کر لیں تو بھارت جیسے تگڑے حریف کو شکست سے دوچار کیا جا سکتا ہے
عاقب جاوید نے پاک بھارت میچ پر مزید کیا پیشگوئیاں کی ہیں،،،،تماشائیوں اور مبصرین میں کیا فرق بتایا ہے؟ قومی ٹیم کو کس سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا؟ کون کون سے کھلاڑی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں
یہ سب جانننے کے لیے دیکھیے عاقب جاوید کا تازہ ترین انٹرویو
اپنی رائے کا اظہار کریں