More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پشاور زلمی اور چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد 

پشاور زلمی اور چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد 

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلے میچ میں ناکامی کے بعد جس انداز میں کم بیک کیا اس کی مثال ملنا مشکل ہے ۔پاکستان ٹیم نے ثابت کیا کہ ٹیم اسپرٹ اور بلند حوصلوں کے ساتھ کسی بھی بڑی ٹیم کو ہرانا اور ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانا ناممکن نہیں ۔انگلینڈ جیسی مظبوط ٹیم کو آؤٹ کلاس کرنے پر پشاور زلمی کپتان سرفراز احمد اور کھلاڑیوں کے ساتھ چیئرمین پی سی بی شہریار خام ،پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی اور کوچنگ اسٹاف کو بھی مبارکباد دیتا ہے ۔نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی کی شاندار کارکردگی پورے پاکستان اور پشاور زلمی کے لیے بھی باعث فخر ہے ،حسن علی نے صرف سال میں جس تیز رفتاری سے پی ایس ایل سے ورلڈ سپر اسٹار باؤلر کا سفر طے کیا وہ دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے بھی باعث مثال ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں