سرفراز احمد سری لنکا کے خلاف اوپننگ کریں،،،عوامی رائے
تابی لیکس نے سوشل میڈیا پر عوامی رائے لینے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور عوام سے صلاح لی ہے کہ کیا سرفراز احمد کو عمران خان کی طرح دلیرانہ فیصلے لینے چاہییں یا نہیں؟ اور کیا ان کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنی چاہیے
اس سلسلے میں ہمیں تین ہزار دو سو کے قریب جوابات موصول ہوئے اور دو ہزار سے زائد افراد نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ کپتان کو افتتاحی بلے بازی کرنی چاہیے تاکہ قومی ٹیم جارحانہ کھیل کر اپنے حریف کو دباو کا شکار کردے،،،،،عوامی رائے کے مطابق اظہرعلی ٹیم کے لیے فائدے مند اوپنر نہیں ہیں ،،،وہ لمبا تو کھیلتے ہیں مگر سست کھیل کر ٹیم کو دباو کا شکار کردیتے ہیں،،،،،عوامی رائے کے مطابق سرفراز احمد متاثر کن اور جارحانہ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جب ان کی باری آتی ہے تو یا تو اوور ختم ہونے والے ہوتے ہیں یا فیصلہ پاکستان کے خلاف آچکا ہوتا ہے
عوامی رائے سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ ان کی آنکھ کسی مبصر سے کم نہیں اور وہ کرکٹ پر گہری نظر رکھتے ہیں،،،عوامی فیصلہ ٹیم منیجمنٹ تک تابی لیکس پہنچا دے گا،،،،فیصلہ سرفراز احمد کو کرنا ہے کہ وہ ایک دلیر لیڈر کی مانند آگے بڑھ کر فیصلے کرتے ہیں یا ہیڈکوچ کی من مانیوں کے سامنے چپ رہتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں