More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس
Latest news
ٹکرز پاکستان زمبابوے ون ڈے سیریز بلاوائیو ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز اتوار سے شروع ہوگی۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیلیں گی۔تمام میچز بلاوائیو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ اس ماہ پاکستان کی یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر دو ایک سے شکست دی تھی۔ عاقب جاوید کی عبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ون ڈے سیریز ہے۔ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز ہمارے لیے اہم ہے ، ہمارا مقصد اپنی بینچ اسٹرینتھ کو جانچنا ہے۔ محمد رضوان۔ ہم آسٹریلیا کے خلاف تاریخی جیت کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ محمد رضوان ۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز/قومی ہیروز بنے لاہور پولیس کے مہمانِ خصوصی ورلڈ سنوکر چیمپئین 2024 محمد آصف'سابق ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ آمد ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے قومی ہیروز کا استقبال کیا پھولوں کے گلدستے پیش کئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم یاسین۔ریزرو انسپکٹر لائن بابراشرف۔انچارج سپورٹس انسپکٹر مسعودالرحمن بھی موجود قومی ہیروز کا پرتپاک استقبال ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا گیا'پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں قومی ہیرو محمدآصف نے حال ہی میں 2024 ورلڈ سنوکر چیمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا 03 بار ہاکی ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے والے سابق اولمپئین شہباز سنئیر بھی مہمان خصوصی قومی ہیرو ورلڈ چیمپئین سنوکر محمد آصف نے پولیس لائن میں سنوکرکے نئے سنوکر کلب کا افتتاح کیا پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں۔ایس پی احمد زنیر چیمہ سنوکر کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے پنجاب پولیس کا بہت اچھا اقدام ہے۔ورلڈ چیمپئین محمد آصف کھیلوں کے فروغ کیلئے لاہور پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے ورلڈ سنوکر چیمپئین محمد آصف۔ہاکی اولمپئین شہباز سنئیر کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا قومی ہیروز نے لاہور پولیس کی محبتوں اور پرتپاک استقبال کا شکریہ ادا کیا ملک و قوم کی سربلندی کیلئے پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں لہراتے رہیں گے۔قومی ہیروز سنوکر ٹورنامنٹس۔سنوکر کے نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔سنوکر ورلڈ چیمپئین محمد آصف ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے قومی ہیروز کو اعزازی شیلڈز پیش کیں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام لیں گے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ سابق کپتان اظہر علی پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ۔ یہ رول اظہرعلی کی موجودہ ذمہ داریوں کی توسیع ہو گی، اسوقت وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ مستقبل کے اسٹارز کی تشکیل میں گراس روٹ کرکٹ کی ترقی کا اہم کردار ہے۔ اظہرعلی اظہرعلی کا تجربہ اور وژن پاکستان میں نوجوانوں کی کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پی سی بی بلاوائیو قومی کرکٹ سکواڈ کل مقامی وقت کے مطابق 1:30 سے 4:30 تک پریکٹس کرے گا پاکستانی ٹیم کوئینز سپورٹس کلب میں پریکٹس کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ⁩ٹکرز - سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر لاہور ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر۔ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ محسن نقوی۔ دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی ۔ میں اس ٹورنامنٹ کے لئے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے ُپرجوش ہوں اور اسے اعزاز سمجھتا ہوں ۔ سمیر احمد سید۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سمیر احمد سید۔ زمبابوے قومی کرکٹ سکوارڈ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بلاوائیو پہنچ گیا پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائیں گی پاکستان کرکٹ ٹیم کل آرام کرے گی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو ہوگا ٹکرز قائداعظم ٹرافی ۔ --------------------------------------------------------------- لاہور ۔ قائداعظم ٹرافی میں امام الحق ۔ بسم اللہ خان اور اویس ظفر کی سنچریاں ۔ امام الحق نے اس ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری اسکور کی ہے۔ لاہور بلوز کے محمد عباس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ، فاٹا کے خلاف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ لاڑکانہ کے مشتاق کلہوڑو کی لاہور وائٹس کے خلاف 103 رنز کے عوض 6 وکٹیں۔ بہاولپور کے عمران رندھاوا کی کراچی وائٹس کے خلاف 28 رنز دے کر 6 وکٹیں۔ فاٹا کے آفاق آفریدی کی لاہور بلوز کے خلاف 56 رنز دے کر6 وکٹیں پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو تیرہ رنز سے شکست دے دی دبئی، 20 نومبر 2024: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کی انڈر 19 ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 13 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی ٹیم نے 244 رنز بنائے ، اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کیا ، شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا سکی ۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تین گھنٹے بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سے دوپہر دو بجے تک ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف 20 نومبر کو کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ میں میزبان یو اے ای کو دس وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ اسے افغانستان سے اپنے دوسرے میچ میں شکست ہوئی تھی۔ اہم ترین قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز مجموعی طور پر 60 فیصد منصوبہ مکمل۔ فلورز کا کام آخری مرحلے میں نئی نشتوں کے سٹرکچر کی تعمیر بھی شروع چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ۔ انکلوژرز میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی لائٹس کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تیار کردہ کمروں کا معائنہ کیا چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی پوری ٹیم محنت سے کام کر رہی ہے۔ پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محسن نقوی منصوبے پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ محسن نقوی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ایڈوائزر عامر میر۔ بلال افضل۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد۔ ڈائریکٹرز انفراسٹرکچر۔ ڈومیسٹک کرکٹ۔ نیسپاک۔ ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

سیٹھی صاحب، باپ کی بجائے بھارتی بیٹوں سے تو نپٹ لیں

سیٹھی صاحب، باپ کی بجائے بھارتی بیٹوں سے تو نپٹ لیں
آفتاب تابی
آفتاب تابی

صاحب گزشتہ ہفتے کے روز آپ نے تابی لیکس پر ایک خبر پڑھی ہوگی کہ پاکستان کرکٹ-دہلی سے گری کابل میں  اٹکی، جی ہاں جب چھٹی کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑوں اور افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مزاکرات ہوئے اور بے وقوف قوم کو لولی پاپ تھما دیا گیا کہ پاک افغان کرکٹ جی ہاں اب ہماری سپورٹس خارجہ پالیسی افغانستان کے قدموں میں آن گری ہے، اعلان ہوا کہ پاکستان کابل میں ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی اور اسکے بدلے افغانستان ٹیم ہمیں شرف میزبانی بخشے گی،اور پاکستان کرکٹ کے بڑوں نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

پھر ہم نے دیکھا اور سنا کہ کابل میں افسوسناک واقعہ ہوا اور ایک دھماکے کی صورت میں اسی سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے،افغانیوں کی طرح ہمارے دل بھی بہت دکھے کیونکہ ہم کو دھماکے کے درد کا جتنا اندازہ ہے اور کسی ملک کو نہ ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے، مگر افغان کرکٹ بورڈ تو شاید پہلے پر تول کر بیٹھا ہوا تھا کہ کچھ بھی اس کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر کرکٹ سیریز ہونے کے جو آثار پیدا ہو رہے ہیں ان کو ختم کرکے کرکٹ میں ان کے آج کے وارثان یعنی بھارت کو خوش کردیا جائے گا، کمال ہے کہ مانچسٹر دھماکوں کے سلسلے میں پاکستان کو انگلینڈ سے واپس کیوں نہیں بھیجا گیا؟

ابھی کچھ ہی دن پہلے بنگلہ دیش بھی ہمیں دانت دکھا چکا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش میں کرکٹ سیریز سے معزرت پر انہوں نے اپنے قد اور حیثیت سے ذیادہ غصہ نکال ڈالا اور ہم چپ کرکے یہ جائزہ لیتے رہے کہ کہاں اپنا عزیز ایڈجسٹ کرنا ہے، چیئرمین پی سی بی کی راہ کیسے ہموار کرنی ہے
پی سی بی کے بڑے دوبئی میں بھارتی حکام سے مزاکرات کرکے آئے ہیں اور وطن واپسی کے بعد سیٹھ نجم سیٹھی کی جانب سے سلطان راہیانہ بھڑکیں سننے کو ملیں کہ پاک بھارت مزاکرات ختم نہیں ہوئے اور بھارت کے باپ کو بھی مزاکرات کی ٹیبل پر آنا پڑے گا، تو جناب اگر کہیں نجم سیٹھی صاحب سے ملاقات ہوگئی تو ان سے پوچھیں گے کہ بھارت کا باپ ہے کون؟ امریکہ یا روس یا دونوں

یہاں شائقین کرکٹ کو یقین سے بتا دوں کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاک بھارت کرکٹ کے آثار موجود ہیں تو ہر گز نہیں ہیں، اگر آپ سمجھتے ہیں پی سی بی بڑے بھارت کے پیچھے کرکٹ کے لیے پڑے ہوئے ہیں تو سن لیجیئے ایسا بھی ہر گز نہیں ہے، یہ تو شہریار خان اور نجم سیٹھی مل کر زور لگا رہے ہیں کہ کسی طرح بھارت پاک بھارت سیریز نہ ہونے کی بنا پر پی سی بی کو جو نقصان ہوا اس کا زر تلافی ادا کیا جائے، جی ہاں ساری دوڑ پیسے کی ہے ،،،،کرکٹ کی ہرگز نہیں،،،بھارت سے دمڑی لینا اس کی چمڑی لینے کے مترادف ہوتا ہے، ہم کہتے ہیں تحریری معاہدہ ہوا تھا اور وہ اس معاہدے کو محض ایک خط قرار دے کر اس کی حیثیت ہی ماننے کو تیار نہیں

بنگلہ دیش اور افغانستان وہ ممالک ہیں کہ جن کو بیٹ پکڑنا پاکستانی کوچز نے سکھایا اور ان دونوں ممالک کو بین الاقوامی حیثیت دلوانے میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل تھا، مگر دونوں آج کل ہر لحاظ سے بھارتی بچے بنے ہوئے ہیں اس سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا، افغانستان کی جانب سے انکار تو ایسے ہوا جیسے کابل دھماکے میں پی سی بی  نے خود کش بھیجے ہوں

موجودہ دور کی تمام کرکٹ ڈپلومیسی کی ناکامی کا سہرا صرف اور صرف نجم سیٹھی اور شہریار خان کے سر جاتا ہے مگر کیا المناک صورت حال ہے کہ کوئی پوچھنے والا ہی نہیں اور سب اچھا کا راگ الاپ کرکے پی سی بی فنڈز کو ذاتی ورلڈ ٹور کے لیے بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، سپاٹ فکسنگ میں وزارت داخلہ متحرک ہوئی تو چوہدری نثار کے پارے کو وزیراعظم کے ذریعے اتنی خوبصورتی سے نیچے گرا دیا کہ اب وزیر داخلہ سپاٹ فکسنگ اور ان کے منطقی انجام تک پہچانے کا نام تک نہیں لیتے

ہم کو شاید احساس نہیں ہورہا کہ بھارتی بنیا کس چالاکی سے ہمیں ابتدائی طور پر خطے میں تنہا کرنے کو جتا ہے جسمیں وہ کامیاب رہا ہے اب ہماری سرحدیں جن جن ممالک سے ملتی ہیں ان میں محض چائنا ہی ہمارا دوست رہ گیا ہے باقی برادر مسلم ممالک ہم سے ہماری ہی کوتاہیوں اور طرز فرعونیت سے ناراض ہوگئے

پہلے بنگہ دیش اور اب افغانستان کی جانب سے کرکٹ نہ کھیلنے جیسے اعلانات کسی اور ملک میں ہوتے تو وہاں کے سربراہان مملکت نہ صرف ایکشن لیتے بلکہ ایسے نا اہل ٹولے کو چلتا کرتے، مگر یہ ہم سب جانتے ہیں کہ حکومت وقت، نجم سیٹھی اور جس چینل میں وہ بطور اینکر جڑے ہوئے ہیں ، تینوں کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے یا یوں کہہ لیجیئے کہ تینوں ایک دوسرے کے کانے ہیں – پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا  اور اختر رسول اینڈ کمپنی کی چھٹی کروا دی گئی، قومی کرکٹ ٹیم کی بڑے ملکوں کے خلاف کارکردگی ابھی کل کی بات ہے، ویسٹ انڈیز سے جیت کا کریڈٹ ٹیم ممنیجمنٹ کو جاتا ہے یا یوں کہہ لیجیے کہ ہم کو ویسٹ انڈیز کا مشکور ہونا چاہیے کہ انکی بی بھی نہیں سی ٹیم کے ساتھ ہم کو کھیلنا پڑا،

کرکٹ پاکستانیوں کی واحد تفریح ہے اور یہ تفریح بھی سخت خطرے میں ہے کہ کیونکہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دنیا میں چار پانچ اور دھماکے ہوگئے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی ملک بھی ہم سے کھیلنے کو تیار نہ ہوں، حکومت وقت نے فوری ایکشن لے نااہل مگر خود سب سے ذیادہ ذہین سمجھنے والوں کو چلتا نہ کیا تو خدشہ ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے ہمیشہ کے بند ہو جائیں گے، ہر وقت طیارے اور ہوا میں اڑنے والوں کا احتساب نہ کیا گیا اور ان کو زمین پر نہ لایا گیا تو کہیں ایسا نہ ہوں کہ آئی پی ایل کے بعد دنیا کی دیگر لیگز میں بھی ہمارے کھلاڑی فارغ نہ کردیے جائیں اور ابھی تک ناکام پالیسیاں کا بغور مشاہدہ کیا جائے تو خطرہ سا محسوس ہوتا ہے کہ کہیں اہم ممالک کے کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلنے سے انکار نہ کردیں اور اگر بھارتی چالوں کو ناکام کرنے کا اہل فرد چیئرمین پی سی بی نہ لگایا گیا تو یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں سپاٹ فکسنگ کے علاوہ دیگر کئی خطرناک اقدام پی ایس ایل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں
آخر میں چند لفظوں میں سیٹھی صاحب کو کہنا چاہوں گا کہ آپ بھی جانتے ہیں اور ہم بھی کے بھارت ایک بڑا ملک ہے اور ہم سے ہر شعبے میں کہیں طاقتور ہے، آپ بھارت کے باپ کو چھوڑیں اور بی سی سی آئی سے منت ترلے سے کام چلا سکتے ہیں تو اچھے کی امید ہے ورنہ بھارت تو دور اس کے دوبیٹے بنگلہ دیش اور افغانستان ہی ہمیں اس شرمندگی سے دوچار کیے رکھیں گے کہ ہمارے پاس   وضاحتوں اور پریس کانفرنسوں کے علاوہ کچھ نہ بچے گا، اگر آپ ناکام ہوچکے ہیں تو اپنی سینکڑوں چڑیوں میں سے کسی ایک کو  پاکستان کرکٹ اور اس کے بہتر مستقبل پر تعینات کردیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں