پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – فہیم، اشرف نے آفریدی کی یادیں تازہ کردیں
برمنگھم میں ہونے والے پاکستان اور بنگلہ دیش کے وارم اپ میچ نے ہی نقارہ بجا دیا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں اب کی بار کتنے کانٹے دار میچ ہونگے، بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو بڑا ہدف 342 رنز کا دیا جسمیں تمیم اقبال کی سنچری اور امرلکیز کے باسٹھ رنز شامل تھے
پاکستان کی ہسٹری دیکھ محسوس ہو رہا تھا کہ پاکستان کے لیے یہ بڑا ٹوٹل ہے، سابق کپتان اظہر علی آٹھ، بابر اعظم ایک اور اور کپتان سرفراز احمد پانچ رنز بنا کر پویلین کو چلتے بنے، تاہم احمد شہزاد چوالیس،محمد حفیظ انچاس اور شعیب ملک ستر رنز بنانے میں کامیاب رہے
کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ پاکستانی ٹیل بنگالی ٹائیگرز کے تر نوالہ ثابت نہیں ہوگی جب عماد وسیم نے پنتالیس رنز بنا کر آوٹ تو ہوگئے مگر حسن علی اور فہیم اشرف وکٹوں پر ڈٹے رہے اور تاریخی فتح پر کام کرنا شروع کردیا، فہیم اشرف نے شاہد آفریدی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد چونسٹھ رنز بناکر پاکستان کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا حسن علی نے فہیم اشرف کا کمال ساتھ دیتے ہوئے ستائیس رنز بنائے
ویل ڈن ٹیم پاکستان
اپنی رائے کا اظہار کریں