عمر اکمل نے چپ کا روزہ توڑنے کا عہد کرلیا
آج کل عمر اکمل خبروں میں ہیں کہ ان کا ٹیسٹ چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق اور مشتاق احمد کے زیر نگرانی ہوا جس کو انہوں نے کامیابی سے عبور کیا
مگر جیسے ہی ٹیم انگلینڈ پہنچی تو ایسا تاثر ملا کہ وہاں پہلے سے موجود مکی آرتھر اینڈ کمپنی عمر اکمل کی تاک میں بیٹھی تھی کہ کب وہ آئیں اور ان کو فٹنس ٹیسٹ کے بہانے چلتا کریں، متعدد ماہرین کرکٹ نے اس پر حیرانگی کا اظہار بھی کیا ہے کہ آن ٹور کسی کو فٹنس ٹیسٹ کے ذریعے واپس نہیں بھیجا گیا اور اس کے پیچھے حقائق کچھ اور ہیں
عمر اکمل کے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ ایسے واپس بھیجنے سے عمر اکمل کے چار کنٹریکٹ ضائع ہوگئے ہیں اور عمر اکمل شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل پاکستانی واپسی پر بورڈ کے اعلی حکام سے مل کر ان کے خلاف ہونے والی سازشوں سے پردہ اٹھائیں گے اور پی سی بی کی اجازت سے تمام حقائق منظر عام پر بھی لے کر آئیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں