عمر اکمل گیا، عمر امین آگیا
گزشتہ دنوں برمنگھم میں قومی کرکٹ کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے اور ایک بار پھر عمر اکمل کو ان فٹ قرار دے کر ٹیم سے فارغ کردیا گیا، اور ساتھ ہی عمر اکمل کو ٹیم سے خارج کرنے کی خبر بھی آگئی
گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمر امین اور حارث سہیل میں سے کسی کو عمر اکمل کے متبادل کے طور ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے،
تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر عمر امین ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر امین جلد انگلینڈ کے لیے روانہ ہو جائیں گے اور چیمپیئنز ٹرافی کے وارم میچز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں