تابی لیکس – سپاٹ فکسنگ ناصر جمشید کے پاکستانی رفقاء کار
جوں جوں سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت اپنے عروج کی جانب گامزن ہے توں توں اس کے مرکزی کردار بھی سامنے آرہے ہیں، نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے ٹریبونل کی کاروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے
تابی لیکس کے ذرائع بتا رہے ہیں سپاٹ فکسنگ کی ترغیب دینے والے ناصر جمشید کے تانے بانے پاکستان میں بھی ہیں اور آنے والے چند دنوں میں ان کے بنک کے کچھ سابق عہدیدار اور کھلاڑی بھی منظر عام پر آنے والے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سیکورٹی ٹیم کو ناصر جمشید کے پاکستانی ساتھیوں کے متعلق ٹھوس شواہد ملے ہیں اور اس سابق عہدیدار اور کھلاڑیوں کے قریب گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں