عمر اکمل – چیف سلیکٹر انضمام الحق کا چونکا دینے والا انکشاف
بہت کم ایسا یا کبھی نہیں دیکھا گیا کہ جب ٹیم ٹور پہ ہو اور وہاں فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا ہو اور کسی کھلاڑی کو وطن واپس بھیجا گیا ہو، مگر ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پر شاید آج کل قسمت کی دیوی مہربان نہیں اور دو دن پہلے ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں ان کو ان فٹ قرار دے دیا گیا اور قوی امکان ہے کہ ان کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا
ابھی کچھ دیر پہلے میڈیا سے گفتگو میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کپ سے پہلے عمر اکمل کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جسمیں وہ کامیاب ہوئے تھے، بعد ازاں شاید انہوں نے فٹنس پر اتنا کام نہیں کیا اور تازہ ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے
چیف سلیکٹر نے کہا کہ عمر اکمل کو منتخب ہی پاکستان کپ کے بعد منعقد کیے گئے فٹنس ٹیسٹ میں کامیابی کی بنا پر کیا گیا تھا
انضمام الحق نے بتایا کہ عمر امین اور حارث سہیل کی ڈومیسٹک میں کارکردگی متاثر کن ہے اور دونوں میں سے کسی ایک کو انگلینڈ بھیجا جا سکتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں