پی ایس ایل تھری، پہلی میٹنگ طلب کر لی گئی
پاکستان سپر لیگ کو مزید کامیاب اور غیر متنازعہ بنانا اس وقت پی ایس ایل انتظامیہ کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے اور تمام فرنچائزز بھی پی سی بی کے اس میگا ایونٹ کو مزید دلکش اور منافع بخش بنانے کو کوشاں ہیں
پی ایس ایل تھری کے سلسلے کی پہلی میٹنگ 23 مئی کو لاہور میں طلب کر لی گئی ہے جسمیں تمام فرنچائزز کے مالکان کے ساتھ ساتھ اہم عہدیداران کو بھی طلب کیا گیا ہے، میٹنگ میں
پاکستان سپر لیگ کے لیے چھٹی ٹیم کے چناو کے لیے طریقہ کار پر گفتگو ہوگی اور فرنچائزرز کے تحفظات پر بھی بحث ہوگی
پی ایس ایل تھری کی پہلی میٹنگ میں پی ایس ایل ون اور پی ایس ایل ٹو میں کی گئی غلطیوں کو بھی زیر بحث لایا جائے گا
غلطیوں سے پاک کرنے کے لیے تمام فرنچائزز سے صلاح مشورہ لیا جائے گا
پاکستان میں پی ایس ایل کے پلے آف اور فائنل میچ کے ممکنات اور اس پر فرنچائزرز اور سپانسرز کے تحفظات پر بھی بحث ہوگی
پہلی میٹنگ میں کرکٹ کرپشن پر ٹھوس اقدامات اور اس تدارک کے لیے سخت اقدامات لینے کی خبریں ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں