ویسٹ انڈیئن میڈیا کی مصباح الحق سے گفتگو میں عدم دلچسپی ، ترجمان پی سی بی
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم محض ایک سو اٹھاسی رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم گیبریئل، ہولڈر اور جوزف کی تباہ کن باولنگ کے باعث محض اکاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی
مین آف دی میچ تقریب میں کپتان مصباح الحق نے اسے غیر ذمے دارانہ بیٹنگ کی وجہ گردانتے ہوئے آئندہ ٹیسٹ جو مصباح الحق اور یونس خان کا آخری ٹیسٹ کو یادگار بنانے کے عزم کا اظہار کیا
پاکستان کے مقامی میڈیا نے جب ترجمان کرکٹ بورڈ سے آج کے میچ کی پریس کانفرنس کی تفصیلات مانگیں تو جواب نہایت ہی حیرت انگیز اور غیر متوقع تھا، ویسٹ انڈیز میں ٹیم کے ساتھ موجود میڈیا منیجر نے بتایا کہ مقامی میڈیا نے مصباح الحق سے گفتگو کرنے میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا لہذا دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر کسی قسم کی پریس کانفرنس کا اہتمام نہیں کیا گیا ترجمان پی سی بی نے مزید بتایا کہ میڈیا رائٹس کے حامل چینل کی جانب سے بھی کسی پاکستانی کھلاڑی سے گفتگو کی خواہش کا اظہار نہیں کیا گیا
کسی بھی فارمیٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کا منعقد ہونا میچ کے لوازمات میں شامل ہوتا ہے مگر دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے پریس کانفرنس میں کسی بھی کھلاڑی کا نہ جانا حیران کن ہے اور غیر روایتی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں