لنچ تک گبریئل پاکستان کی پانچ وکٹیں کھا گئے
ویسٹ انڈیز کے شینن گبرئیل نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرکے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ٹیسٹ کو انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل کردیا ہے
گبریئل کی تباہ کن باولنگ کے سامنے پاکستان کی بیٹنگ لائن ، لائن میں ہی لگ گئی اور یکے بعد دیگرے پویلین میں جاتے نظر آئے، ، لنچ تک بابر اعظم، مصباح الحق اور اسد شفیق تو بغیر کوئی رنز بنائے چلتے بنے لنچ پر احمد شہزاد چودہ جبکہ نائب کپتان پانچ رنز پر کھیل رہے ہیں
اگرچہ پاکستان کے پانچ چوٹی کے بلے باز آوٹ ہو چکے تاہم ابھی میچ پاکستان جیت سکتا ہے کیونکہ پاکستان کو فتح حاصل کرنے کے لیے ایک سو اٹھاسی رنز کرنا ہے اور وہ پینتیس رنز بنا چکے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں