پشاور زلمی اور اقوام متحدہ کا افغان کرکٹرز کے لیے متحدہ ٹورنامنٹ
پاکستان سپر لیگ چیمپئین پشاور زلمی اور پشاور زلمی فاونڈیشن کے اشتراک سے مہاجرین اور پناہ گزینوں اور ان کی فلاح و بہود کے لیے کام کرنیوالے اقوام متحدہ کے اداروں کے درمیان دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد پانچ اور چھ مئی کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ایونٹ کے انعقاد کا مقصد مہاجرین کے مسائل اور ان کے حل کے لیے ہونیوالی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے ایونٹ میں
CCAR
UNHCR
RAHA CELL
WE STAND WITH REFUGEES
UNICEF
UN-1
UN-2
IOM
کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ٹورنامںٹ کی افتتاحی تقریب 5 مئی بروز جمعہ کو دوپہر 2:30 بجے شالیمار گراونڈ اسلام آباد اور اس کےبعد میچ کا سلسلہ شروع ہوگا افتتاحی تقریب میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی بھی شریک ہوں گے جو مہمان خصوصی افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زخیل وال اور وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا خیر مقدم کریں گے۔اس کےعلاوہ UNHCR Pakistan کے سربراہ انرریکا رتوات بھی موجود ہوں گے۔اختتامی تقریب ہفتے کو فائنل میچ کے بعد شام 7:30 بجے منعقد ہوگی ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں