پاکستانی شہہ زور بھارتی تعصب کا شکار، ویزوں سے انکار
ہندوستانی ہائی کمیشن نے 10 سے 14 مئی تک دہلی میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چیمپیئن شپ کے ویزے دینے سے حسب توقع انکار کردیا ہے اور پاکستانی پہلوانوں کی کئی ماہ کی محنت اور ایک بار پھر بھارتی سر زمین پر پاکستانی پرچم سربلند کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں
محمد انعام بٹ اور محمد بلال بے تاب تھے کہ کب بھارت کے ویزے ملیں اور وہ دہلی میں بھارتی سورماوں کو چت کرکے حسب روایت فاتحانہ انداز میں واپس آئیں
اگر چہ پاکستان نے ریسلنگ کی عالمی باڈی سے تحریری شکایت نامہ بھیج ڈالا ہے اور ساتھ ہی اپیل کر ڈالی ہے کہ ایشین درجے کے مقابلے بھارت میں نہ کروائیں جائیں مگر ایسا ہوتا ہوا ممکن دکھائی اس لیے نہیں دے رہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی کبھی بھی اتنی مضبوط نہیں رہی کہ بھارت اور کھیلوں کے عالمی ادارے اس طرح کی تحریری شکایتوں کا اثر لیتے ہوں، اور نہ ہی اس سلسلے میں پاکستان نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کوئی ایسا بلاک بنایا ہے کہ جس کے دباو میں آکر کھیلوں کے ایشیائی اور عالمی ادارے دباو میں آکر بھارت میں مسلسل عالمی اور ایشیائی مقابلے بھارت میں کروانے کا سلسلہ بند کریں جبکہ پاکستان کو ویزے نہ دینے کی روایت دن بدن بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے ، پوری امید ہے کہ پاکستان دفتر خارجہ کبھی بھی کھیلوں کے سلسلے میں پاکستانی استحصالی سلسلے کی روک تھام کے لیے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرے گی
اپنی رائے کا اظہار کریں