More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

دس ہزار رنز مکمل کرتے ہی مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا

دس ہزار رنز  مکمل کرتے ہی مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا

عہد ساز بلے باز یونس خان نے ایک آگ کا دریا عبور کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے کا جو پودا بھارت کے سنیل گواسکر نے لگایا تھا اس کی آبیاری کرنے اور اسے تناور درخت بنانے میں کامیاب ہوگئے، دس ہزار رنز بنانے والا کوئی بھی پہلا پاکستانی بن سکا تو وہ ٹھہرا یونس خان
کرکٹ کے سب سے بڑے ادارے آئی سی سی کے علاوہ چیئرمین پی سی بی، چیئرمین ایگزیکٹو باڈی نجم عزیز سیٹھی اور سابق کپتان راشد لطیف کی جانب سے سب سے پہلے مبارکبادیں دیکھنے میں آئیں
اب صبح ہوتے ہی مبارکبادوں کا وہ سلسلہ چل نکلے گا کہ شاید یونس خان اتنی مبارکبادیاں اپنے دامن میں سمو ہی نہ پائیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں