کنگسٹن پچ کی کوئلوں سے سکھائی جاری
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل تاخیر کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ رات بھر کی بارش سے گراونڈ سٹاف نے بھرپور محنت کرکے گراونڈ اور پچ تو سکھا لیے ہیں
مگر آپ کو سن کر حیرانگی ہوگی کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں ناقص تپالوں کی بنا پر بارش کا پانی پچ کے خطرناک علاقوں میں سرایت کر گیا ہے اور گراونڈ سٹاف اسے بھی خشک کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، ابھی تھوڑی دیر پہلے گراونڈ سٹاف لوہے کی چارد کے اوپر کوئلے رکھ کر پچ کے گیلے حصوں کو خشک کرتا نظر آیا
ماہرین کرکٹ نے اسے نہ صرف حیران کن بلکہ موجودہ دور میں ویسٹ انڈیز کو دستیاب انفراسٹرکچر پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں