ہارون رشید – ایک بار پھر پی سی بی کے دھارے میں شامل
صاحب چند سابق کرکٹرز کو یہ کمال حاصل ہے کہ وہ کرکٹ اور پی سی بی ان سے دور نہیں رہ سکتی، انمیں چند اصحاب تو ایسے ہیں کہ جو خاموشی سے ایک سائیڈ پر رہ کر مدتوں سے پی سی بی کی آرام دہ نوکریوں کے مزے اڑا رہے ہیں اور وہ کبھی بھی پی سی بی کی قینچی کے نیچے نہیں آئے
ہارون رشید ان چند سابق کرکٹرز میں سے ایک ہیں جو چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیئرمین پی سی بی کے علاوہ تقریبا ہر عہدے کا مزہ چکھ چکے ہیں، ہارون رشید کی یہ بد قسمتی کہیں کہ ان کو اکثر ایسے عہدوں سے نوازا گیا کہ کسی بھی غلطی کی وجہ سے ان عہدوں کے عہدیداران کو اڑا دیا جاتا ہے، مگر پی سی بی ایک بار پھر ہارون رشید پر مہربان ہوگیا ہے اور ان کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن مقرر کر دیا گیا ہے
اب دیکھیے آنے والے وقتوں میں ان کے عہدے میں ترقی دی جاتی ہے یا کسی کے کیے کا بھگتان ان کو بھگتنا پڑتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں