ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے فاسٹ باولر راحت علی کی مانگ کر ڈالی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ سیریز شروع ہوا چاہتی ہے، یہ سیریز اس لیے بھی یادگار اور اہمیت کی حامل ہے کہ کپتان مصباح الحق اور فاتح ٹی ٹونٹی ورلڈکپ یونس خان اس سیریز کے بعد پاکستان کی قومی کرکٹ کے لیے دستیاب نہیں ہونگے اور قوی امید ہے کہ تیسرے فارمیٹ کی کپتانی کا تاج بھی سرفراز احمد کے سر سجا دیا جائے گا
چیئرمین پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے فاسٹ باولر راحت علی جو کے کپتان مصباح الحق کے پسندیدہ باولر بھی متصور کیے جاتے ہیں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم چیئرمین پی سی بی کے مطابق راحت علی کو ویسٹ انڈیز بھیجنے یا نہ بھیجنے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کے پاس ہے، اگر سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی مانگ کو مان لیا تو ان کو بھی راحت علی کو ویسٹ انڈیز بھیجنے پر کوئی اعتراض نہ ہوگا
اپنی رائے کا اظہار کریں