سیاست میں آرہا ہوں نہ پی سی بی کی دی ہوئی عزت درکار ہے، آفریدی
سابق کپتان شاہد آفریدی آج کل پھر سے میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں اور ان کی جانب سے پہ در پہ بیانات دیکھنے اور سننے کو مل رہے ہیں، ان کا حالیہ بیان پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری کئی دہائیوں سے جاری بے حسی اور بے قدری کے رجحان کی جانب ہے کہ کم ہی ایسا دیکھا گیا ہے کہ کسی کھلاڑی کو شایان شان طریقے سے الوداع کیا گیا ہو
بوم بوم فریدی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کو پی سی بی کی جانب سے کسی عزت کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ عوامی عزت کو ہی سب سے مقدم سمجھتے ہیں، تاہم انہوں نے ماضی میں جو بات کئی کھلاڑی کہہ چکے ہیں دہرائی کہ پی سی بی جو بھی کچھ ہے وہ کھلاڑیوں کی ہی مرہون منت ہے
شاہد آفریدی نے مصباح الحق اور یونس خان کے فیصلے کو دلیرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پی سی بی ان دو کھلاڑیوں کو یاد گار طریقے سے الوداع کہے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں