سکول ٹورنامنٹ میں کامران ریاض کی ڈبل سنچری
عبدالحفیظ کاردار انٹر سکول کے چرچے آج کل شہر شہر گاوں گاوں سننے میں آرہے ہیں، ہم اکثر میڈیا اور سوشل میڈیا پر پڑھتے ہیں بھارت کے فلاں شہر میں سکول ٹورنامنٹ کے دوران فلاں کھلاڑی نے ٹنڈولکر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ڈبل حتکہ ٹرپل سنچری داغ دی
تابی لیکس آپ کو مطلع کر رہا ہے کہ عبدالحفیظ کاردار انٹر سکول کے دوران اسلام آباد میں ہونے والے ایک میچ میں مقامی سکول کے کامران ریاض نے حیران کن بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سو اکیس بالوں پر دو سو چھبیس رنز کی اننگ بنا ڈالی جسمیں چالیس شاندار چوکے تھے، انتظامیہ عبدالحفیظ کاردار انٹر سکول نے نوجوان بلے باز کی صلاحیتوں کے اعتراف میں کامران ریاض کو مستقبل کے لیے عمدہ ٹیلنٹ قرار دیا ہے
اب دیکھیے کہ کامران ریاض بھی اپنی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہیں یا نہیں اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامران ریاض جیسی کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو مستقبل کے کیا پلیٹ فارم مہیا کیا جاتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں