خبردار – کرکٹ ایمپائر سے پنگا اب آپکو میچ ہروا سکتا ہے
نہ نیلا نہ پیلا نہ لال ، خراب رویے کے حامل کھلاڑیوں کیلئے ایم سی سی نے چار نئے ضابطے متعارف کرادیے ہیں اور کھلاڑیوں کے خلاف کڑے ایکشن لیے جا سکے گے۔
پہلے لیول میں کھلاڑی کو متنبہ کیا جائے گا اور اسی طرح کا رویہ دوبارہ اپنانے پر پانچ رنز کی پینالٹی رنز دے دیے جائیں گے۔ دو سرے لیول کی سزا میں براہ راست حریف ٹیم کو پانچ رنز ایوارڈ کر دیے جائیں گے۔
تیسرے درجے کی سزا کے طور پر کھلاڑی کو پانچ اوورز کیلئے معطل کردیا جائے گا جس کا دارومدار میچ کی طوالت پر ہو گا جبکہ ساتھ ساتھ حریف ٹیم کو پانچ رنز کی پینالٹی رنز کا بھگتان بھی دینا پڑے گا
درجہ چہارم کے تحت سنگین جرم کے مرتکب کھلاڑیوں کو پورے میچ کیلئے میدان سے باہر بھیج دیا جائے گا اور حریف ٹیم کو ساتھ ساتھ پانچ پیلنٹی رنز بھی مخالف ٹیم کو دے دیے جائیں گے۔
نئے قوانین کے تحت امپائر کپتان سے کہے گا کہ سزا یافتہ کھلاڑی کو میدان سے باہر بھیجے لیکن اگر کپتان نے امپائر کے فیصلے سے اختلاف کیا تو امپائر میچ ختم کر کے حریف ٹیم کو فاتح قرار دے گا۔
اگر حریف کپتان نے بھی امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اسے ماننے سے انکار کیا تو میچ کو سرے سے منسوخ ہی کردیا جائے گا
بلے اور گیند کے درمیان توازن قائم کرنے کیلئے بلے کے سائز کو کم کرنے کا قانون بھی منظور کر لیا گیا جس کے تحت بلے کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی 108 ملی میٹر، گہرائی67 ملی میٹر اور کونے 40 ملی میٹر چوڑے ہوں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں