ورلڈ ونٹر گیمز میں خصوصی بچوں پر ایس بی پی اور حکومت پنجاب مہربان
آسٹریا میں ہونے جارہی ہیں ورلڈ ونٹر گیمز چودہ سے پچیس مارچ تک، اور اس میں تین سپیشل اتھلیٹس پاکستان کی نمائندگی کریں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب میں ان اتھلیٹس کے لیے پر ہجوم پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جہاں صوبائی وزیر کھیل شجاع خانزادہ، سیکریٹری سپورٹس نیر اقبال اور ڈی جی سپورٹس زوالفقار گھمن نے نہ صرف ان خصوصی اتھلیٹس کو سرمایہ پاکستان قرار دیا بلکہ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تین تین لاکھ روپے کے چیکس بھی تقسیم کیے
پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں میں محمد عبداللہ، فرح احسان اور مہوش طفیل شامل ہیں، ڈی جی سپورٹس زوالفقار گھمن کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ان سپیشل اتھلیٹس کو نہ صرف ٹریننگ کے خصوصی مواقع فراہم کیے گئے ہیں بلکہ وزیر اعلی پنجاب نے کھلاڑیوں کو تین تین لاکھ کے چیک بھی دیے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں