پی ایس ایل فائنل – فٹ بال بن گیا
اگرچہ پی ایس ایل فائنل کی مقررہ تاریخ سر پر آن پہنچی مگر شائقین ورطہ حیرت میں ہیں کہ اس کا فائنل ہوگا کہاں؟ اور اسی تزبزب کی بنا پر پی ایس ایل ٹو میں تماشائیوں کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت بہت ہی کم دیکھنے میں آرہی ہے، کیونکہ تماشائی اسی ایونٹ کا حصہ بننے کو ترجیح دیتے ہیں جسکا فائنل بھی دیکھنے کو ملے
تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہوگا یا نہیں؟ اگر ہوگا تو کس تاریخ کو؟ یہ فیصلہ تو آج ہو جائے گا مگر اس کا حتمی اعلان وزیر اعظم پاکستان جو کہ پی سی بی پیٹرن انچیف بھی ہیں پریس کانفرنس میں کریں گے، ادھر نجی ٹی وی کا دعوی ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے ممکنات پر ہر سطح پر اجلاس اس وقت بھی جاری ہیں
فائنل تو کرکٹ کا ہے صاحب مگر فیصلے کو فٹ بال بنا دیا گیا
اپنی رائے کا اظہار کریں