پی ایس ایل فائنل – حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی
تازہ ترین خبر ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے ممکنات کا جائزہ لینے کے لیے حکومت پنجاب کا ہنگامی اجلاس شروع ہوچکاہے ، جسمیں صوبائی حکومتی مشینری کے تمام متعلقہ افسران وزراء حصہ لے رہے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ اگرچہ پی ایس ایل فائنل کا حتمی فیصلہ صادر کر چکا ہے کہ لاہور میں ہوگا مگر خادم پنجاب وزیر اعلی شہباز شریف ہی آخری فیصلہ دیں گے کہ فائنل لاہور میں کروانا ممکن ہے کہ نہیں
امید ہے کہ آج شام تک حکومت پنجاب کی جانب سے فیصلہ سنا دیا جائے گا
ادھر چیئرمین پی سی بی نے بھی کہا ہے کہ سیکورٹی خدشات تو موجود ہیں مگر وہ جھکنے کی بجائے پاکستان دشمن طاقتوں کے سامنے سینہ تانیں رکھیں گے
یاد رہے چیف آف آرمی سٹاف قمر باجوہ بھی فائنل کے لیے ہر طرح کے تعاون کا اعلان کرچکے ہیں جسکا چیئرمین پی سی بی خیر مقدم کیا تھا
تو صاحب فائنل ہونے کے لیے پکچر ابھی باقی ہے اور دیکھیے کہ حکومت پنجاب تمام تر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا فیصلہ دیتی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں