شیگی – فرنچائزر کو متوقع اوسط منافع سے بھی ذیادہ لے اڑا
پاکستان سپر لیگ سے وابستہ فرنچائزز سال بھر متعدد ڈویلپمنٹ پروگرامز پر کڑوڑوں روپے خرچ کرتے ہیں، اور نوجوان نسل میں کرکٹ مقبول اور بہتر بنانے میں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں، کھلاڑیوں کی سلیکشن اور میدان میں اتارنے کے اخراجات اور ٹینشنز اس کے علاوہ ہیں
دنیا بھر میں ہوشربا ڈانسز اور ڈانسرز کے سہارے مقبولیت پانے والے شیگی بھی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اپنے روایتی انگ میں نظر آئے اور چند ایسے گانوں پر ہونٹ رسائی کی کہ جن کا ترجمہ ہم اپنی خبر میں شامل کرنے پر شرمندگی محسوس کریں گے
ذرائع تابی لیکس بتا رہے ہیں کہ شیگی کو خوش کرنے کے لیے محض تین لاکھ ڈالرز پیش کیے گئے – پاکستان جیسے ملک سے ایسی نوازش یقینا حیران کن ہوگی شیگی کے لیے کہ یہ سارا سال امداد لینے کو ہمارے ملک کیوں براجمان رہتے ہیں ؟
اگر ہمارے ذرائع درست بتا رہے ہیں تو شاید گزشتہ برس فرنچائزز کے حصے فی کس سوا دو کڑوڑ کے قریب آئے تھے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ شیگی تمام فرنچائزز کو چونا لگا کر اور منہ چڑا کر چلتے بنے
اپنی رائے کا اظہار کریں