ظالمو – زلمی نے ہاں کردی
پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی جانب سے اچھی روایات دیکھنے میں آرہی ہیں اور لفظ پاکستان کی خاطر بڑے خساروں کو بھی خاطر میں نہیں لارہے، پی ایس ایل کے روح رواں جناب نجم سیٹھی اگرچہ شوکت خانم ہسپتال میں ہونے والی زلمی کٹ رونمائی میں شریک نہیں ہوئے تھے یہ الگ بات کہ ان کے انتظار میں زلمی انتظامیہ نے لگ بھگ اپنا ایونٹ پچاس منٹ تاخیر سے شروع کیا
اب مالک پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ایک بار پھر پاکستانیوں کو ایک اچھا پیغام دیا ہے کہ
پاکستان سپرلیگ کی ٹیم پشاورزلمی کے غیرملکی کھلاڑیوں نے لیگ کا فائنل لاہورمیں کھیلنے پر رضا مندی ظاہرکردی۔دبئی میں پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پرچیئرمین نجم سیٹھی نے ایک بارپھرواضح کیا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں ہوگا۔ پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی کے مطابق ان کی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں تمام غیرملکی کھلاڑی لاہورمیں فائنل کھیلنے کیلئے تیارہیں- پشاورزلمی میں ویسٹ انڈیزکے ڈیرن سیمی، اوئن مورگن، تلکارتنے دلشان، کرس جارڈن، سمت پاٹل، مارلن سیمیولز، آندرے فلیچراورتمیم اقبال غیرملکی کھلاڑی ہیں۔پاکستان سپرلیگ کے دوسرے آیڈیشن کا آغاز9فروری کودبئی میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاورزلمی کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 5 مارچ کولاہورمیں ہوگا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں