آوٹ ہونے کے غصے نے کرکٹر کی جان لے لی
فٹ بال جیسی کھیل میں تو لڑائی جھگڑے معمول کی بات ہے مگر کرکٹ جو کے جینٹلمن گیم یعنی شریفوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے، اس میں عدم برداشت کا سلسلہ معمول بنتا جارہا ہے اور کھلاڑی زبانی تلخ کلامی کی بجائے پر ہاتھا پائی پر بھی اتر آئیں
بنگلہ دیش کے ایک دوستانہ میچ میں تو حد ہی ہوگئی جب بلے باز آوٹ ہوا تو اس نے وکٹ اکھاڑ کر کیا پھینکی پاس کھڑے ہوئے فیلڈر چودہ سالہ فیصل حسین کی گردن پر ایسی لگی کہ اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹرز نے ان کی وفات کی تصدیق کردی، پولیس نے ملزم بلے باز گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں