More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

چیف سلیکٹر انضمام الحق کے مشورے یا کچھ اور

چیف سلیکٹر انضمام الحق کے مشورے یا کچھ اور

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سجال کی خصوصی دعوت پر سجال آفس میں میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کچھ ایسے اعلانات کیے جن سے تاثر ملا کہ وہ اپنے عہدے کے علاوہ بھی اچھے خاصے اختیارات اپنی جیب میں رکھتے ہیں
انضمام الحق نے یونس خان اور مصباح الحق کو اشارہ دیا کہ ہر کھلاڑی کو ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے اور دونوں عظم کھلاڑیوں کو با عزت طریقے سے الوداع کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں یونس خان سے ملاقات کروں گا

سلمان بٹ کے لیے سبز بتی روشن کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا ضروری تھا اور ان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے پر کوئی رکاوٹ حائل نہیں

سابق کپتان انضمام الحق نے گول میز کانفرنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑوں کو مدعو کر کے عہد جدید کی کرکٹ کی آگاہی لینا اور دینا ہے

انضما م الحق نے کہا کہ شرجیل خان اور بابر اعظم اچھی دریافت ہیں اور ہمارے پاس مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل کھلاڑی تیار بیٹھے ہیں

انضمام الحق نے دعوی کیا کہ اگر وہ ہیڈکوچنگ میں جاتے تو اچھا کرکے دکھاتے تاہم قومی ٹیم کی سلیکشن بھی اہم ترین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو چاہیے کہ ریٹائر ہونے سے ایک سال پہلے اعتماد میں لے لے تو اسکو باعزت طریقے سے الوداع کیا جائے گا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں