تھینک یو – ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب
تھینک یو ڈی جی سپورٹس پنجاب
کیونکہ
آپ نے ہماری نشاندہی پر سرگودھا میں مدتوں سے تعمیری التواء کے شکار انڈور جمنازیم کی تعمیر نو شروع کروائی
انڈور جمنازیم سے قبضہ مافیا کو چلتا کیا
ہماری اپیلوں پر سرگودھا اسٹیڈیم کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے
سرگودھا کے تمام اجڑے ہوئے گراونڈز کی تزئین و آرائش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے
سرگودھا اسٹیڈیم کے ایریا میں منشیات فروشوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نوٹس لے لیا ہے
پہلی فرصت میں خود سرگودھا کا دورہ کرکے تمام حل طلب مسائل کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے
ہم وزیر اعلی پنجاب کے بھی مشکور ہیں کہ لیاقت چٹھہ جیسے کھیل دوست شخصیت کو ڈی سی او سرگودھا تعینات کیا
ہم سابق اولمپیئن توقیر ڈار کے بھی مشکور ہیں جو سرگودھا کی ٹیموں کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کے آسٹروٹرف پر کھیلنے کا موقع اور کلبز کو عالمی معیار کا سامان بھی گفٹ کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے
زوالفقار گھمن صاحب اگر آپ کی تھپکی اسی طرح ملتی رہی تو ہم سرگودھا والے ایک دن ایم ایم عالم انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سرگودھا بھی بنا کے دکھائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں