محتشم رشید – پشاور زلمی میں
محتشم رشید کا شمار پاکستان کے ان کوچز میں ہوتا ہے کہ جو گلے شکوے کرنے بجائے محنت اور کچھ کر دکھانے کے جزبے کو ساتھ لیکر ہمہ تن مصروف عمل رہتے ہیں
محتشم رشید اس لحاظ سے بھی چند کوچز میں آتے ہیں کہ جو خود کرکے دکھانے کی جسمانی فٹنس بھی رکھتے ہیں نہ کہ محض زبان ورک
ویمن ٹیم سے سبکدوش کیے جانے کے بعد ڈائریکٹر اکیڈیمیز مدثر نزر جو کہ اہل نظر بھی ہیں محتشم رشید کو شاہد اسلم کے بعد خالی سیٹ منیجر کوچ ایجوکیشن پر بٹھا دیا ہے، یہ بھی حیران کن ہے کہ محتشم رشید کو انگلش بھی آتی ہے اور فن خطاب بھی – اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس عہدے کے تقاضے پورے کریں گے اور جس گھر میں ایک بھی کرکٹر موجود ہے اس گھر میں ایک لیول ون کوچ بھی تیار کریں گے، سکول کالجز اور یونیورسٹیز میں لیول ون کوچنگ کورسز کا اجراء کریں گے
تابی لیکس کی جانب سے محتشم رشید کے اس اہم عہدے اور ٹیم زلمی کا حصہ بننے پر مبارکباد قبول ہو
کوئی قابل ہو تو ہم شانے کئی دیتے ہیں
ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں