عمران خان نے 28 جنوری کا دن – پشاور زلمی کے نام کردیا
یہ تو یقینی طور محسوس کیا جارہا رہا ہے کہ پی ایس ایل ٹو میں تمام فرنچائزز نے متفقہ فیصلہ کیا ہوا ہے کہ دھوم دھڑکے کی بجائے کرکٹ پروگرامز اور یوتھ کوچنگ پر ذیادہ سے ذیادہ توجہ دی جائے
پشاور زلمی، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے گزشتہ سال نوجوان نسل میں کرکٹ آگاہی کے ٹھوس اور دور رس کیمپس لگائے جن سے آنے والے دنوں میں اچھے کی امید ہے اور یہ بھی امید کی جارہی ہے محض چار اوورز کے باولرز اور چالیس رنز کے بلے باز کی بجائے بابر اعظم اور شرجیل خان جیسے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے، تا ہم نوجوان نسل کے لیے قابل تقلید باولر تو ابھی تک ہمارے پاس ہے ہی نہیں
پشاور سے خبریں ہیں سابق فاتح عالم کپتان عمران خان 28 جنوری کو پشاور زلمی ٹیم کے ساتھ وقت گزاریں گے جسمیں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شامل ہوں گے، اس موقع پر عمران خان کھلاڑیوں کو جیت کے گر اور شکست کے لمحات میں پلٹنے کے فارمولے بھی سمجھائیں گے، سابق کپتان دوبئی روانہ ہونے والی ٹیم میں کٹ بیگز اور کٹس بھی تقسیم کریں گے
پشاور زلمی 2 فروری کو دوبئی کے لیے کوچ کر جائے گی جہاں بوم بوم آفریدی کے چاہنے والے پشاور زلمی کے میچز کی ٹکٹیں خریدنے کو بے تاب ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں