مصباح الحق نے انکار کردیا، پی ایس ایل میں اکھاڑ پچھاڑ شروع
صاحب جوں جوں پی ایس ایل کے سہانے دن قریب آرہے ہیں حیران کن خبریں دیکھنے کو مل رہی ہیں، کھلاڑی پہ کھلاڑی تبدیل ہورے ہیں یہاں تک کہ میڈیا پارٹنر تبدیل کیے جارہے ہیں
کپتان مصباح الحق نے تو سب کو حیران ہی کردیا، اور کہہ دیا کہ وہ اسلام آباد کے تربیتی کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے، جی ہاں کپتان مصباح الحق نے اعلان کردیا ہے کہ وہ کلب کھیل کر اپنا ردھم بحال کریں گے، اگر آپ کو یہ وہم ہورہا ہے تو باالکل پریشان نہ ہوں بلکہ یوں کہیے کہ اجرتی ناقدین کے لیے ایک اور صدماتی خبر ہے کہ مصباح الحق کلب کرکٹ کھیل کر اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کر کے اسلام آباد یونائٹڈ کی کپتانی کریں گے، ادھر پشاور زلمی نے بھی اپنا میڈیا پارٹنر جنگ گروپ کو قرار دے دیا ہے یوں اس طرح لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی باگ ڈور اب جنگ گروپ کے ہاتھوں میں آگئی ہے، پشاور زلمی نے افغانی کھلاڑی شہزاد محمدی کی جگہ آندرے فلیچر کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے ، قلندرز نے آنٹن ڈیویک کی جگہ نیوزی لینڈ کے جمیز فرینکلن کو منتخب کرلیا ،پشاور زلمی نے تلکرتنے دلشان کو تمیم اقبال کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ریلی ریسوو کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ریلی ریسوو کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا
اپنی رائے کا اظہار کریں