چھوٹا بچہ – کرکٹ گروز کے برابر آکھڑا ہوا
دنیائے کرکٹ میں جب بھی بلے بازی کا تزکرہ وہ سر ویوین رچرڈز کے بنا ادھوری ہوگی، ویوین رچرڈز کی کرکٹ کی دنیا میں آمد بہت ہی دھواں دھار تھی جو ان کے کیریئر کے اختتام تک جاری رہی اور انہوں نے اپنے اکیسویں ون ڈے میچ میچز میں 1000 رنز بناڈالے تھے، ون ڈے کپتان اظہر علی نے چوبیسویں ون ڈے میں یہ سنگ میل عبور کیا
مگر جناب ابھرتے ہوئے باصلاحیت بلے باز بابر اعظم کا بیٹ آج کل رنز بنانے کی مشین بنا ہوا ہے اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے میچز میں بھی دھوم مچا رکھی ہے، جی ہاں بابر اعظم محض اکیسویں ون ڈے میچ میں 1000 رنز بناکر سر ویوین رچرڈز کے ہم پلہ آن کھڑے ہوئے ہیں
آپ اخبارات اور چینلز پر یہ خبر شاید پڑھ چکے ہوں یا دیکھ چکے ہوں مگر تابی لیکس نے اس موقع پر جو ویڈیو تیار کی ہے وہ یقینا آپ کو پسند آئے گی،
ہم دعا گو ہیں کہ بابر اعظم جن کے برابر آن کھڑے ہوئے ہیں جب تک وہ کھیلیں ان کا ٹریک ریکارڈ بھی ہر لحاظ سے ان جیسا ہو
ویڈیو دیکھیں اور ہاں تبصرہ ضرور کریں
اپنی رائے کا اظہار کریں