More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

انضماالحق نے بتا دیا – فیکا کو درست طریقہ

انضماالحق نے بتا دیا – فیکا کو درست طریقہ

سابق کپتان، سابق ہیڈکوچ افغانستان اور موجدہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان دشمن ٹولے کو درست مشورہ دے دیا، جیسا آپ سب کے علم میں ہے کہ سابق انٹرنیشنل کرکٹرز پر مشتمل کی تنظیم آج کل پاکستان سے ہمدردی رکھنے والے ممالک اور کھلاڑیوں کے ذہنوں پر پاکستان آکر کھیلنے کا خوف اتنی کامیابی سے طاری کر رہے ہیں کہ ویسٹ انڈیز جیسی ٹیم تو دور کی بات، اپنا سیکورٹی وفد بھی پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، حالانکہ لاہور میں سینکڑوں افریقی مختلف شعبوں میں اپنے فرائض سرانجام دیتے اور شاہراہوں پر موٹر سائیکل چلاتے نظر آتے ہیں

ian-chappell

انضمام الحق نے ایان چیپل سمیت فیکا کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان آئیں، رہیں، سیر کریں اور خود یہاں کے ماحول کا جائزہ لیں، کیونکہ انضمام الحق کا ماننا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا گیٹ وے ہوگا، چیف سلیکٹر کو یقین ہے کہ اگر فیکا پاکستان آیا تو ان کی رائے بدل جائے گی اور ان کو احساس ہوجائے گا کہ پاکستانی کھیلوں سے محبت اور اپنے مہمانوں کی میزبانی کرنے والی قوم ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں