تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز : پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔ وکٹ کیپر حمزہ ظہور کی میچ وننگ نصف سنچری۔ ہرارے 27 دسمبر۔ وکٹ کیپر حمزہ ظہور کی شاندار ناقابل شکست نصف سنچری نے پاکستان انڈر19 کو افغانستان انڈر 19 کے خلاف ایک وکٹ کی ڈرامائی جیت سے ہمکنار کردیا۔ ہرارے سپورٹس کلب میں تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز کے اس میچ میں حمزہ ظہور نے ناقابل شکست 68 رنز کی اننگز کھیل کر ایسے موقع پر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا جب 201 کے سکور پر 9 وکٹیں گرچکی تھیں۔ پاکستان انڈر 19نے ٹاس جیت کر افغانستان انڈر 19 کو بیٹنگ دی جو 50 اوورز میں 226 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عثمان سعادت 75 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔عثمان خان نے 37 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔محمد صیام اور دانیال علی خان نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔سمیر منہاس نے تین کیچز کیے۔ جواب میں پاکستان انڈر 19 نے 49 اعشاریہ3 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ سمیرمنہاس پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ عثمان خان 20 اور علی حسن بلوچ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو مجموعی سکور42 رنز تھا اس موقع پر کپتان فرحان یوسف اور احمد حسین نے 89 رنز کی شراکت قائم کی۔ فرحان یوسف نے 6 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ احمد حسین نے31 رنز بنائے لیکن وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے لیے صورتحال مشکل ہوگئی تھی ۔اس موقع پر حمزہ ظہور نے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے68 رنز ناٹ آؤٹ کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ آخری بیٹر نقاب شفیق نے 9 گیندوں پر ایک رن ناٹ آؤٹ کے ساتھ حمزہ کا پورا پورا ساتھ دیا۔ سلام خان نے 44 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔وکٹ کیپر محبوب خان نے 4 کیچز اور ایک سٹمپڈ کیا۔ اس تین ملکی سیریز میں تیسری ٹیم میزبان زمبابوے ہے۔ پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ پیر کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔ 2جنوری کو اس کا تیسرا میچ افغانستان اور 4 جنوری کو زمبابوے کے خلاف ہوگا۔ سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ آفتاب تابی 27/12/2025 163اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریںتمھارا نامآپ کا ای میلوصول کنندہ کا ای میلپیغام درج کریں میں نے یہ مضمون پڑھا اور بہت دلچسپ پایا ، سوچا کہ اس میں آپ کے لئے کچھ ہو سکتا ہے .اس مضمون کا نام تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز : پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔ وکٹ کیپر حمزہ ظہور کی میچ وننگ نصف سنچری۔ ہرارے 27 دسمبر۔ وکٹ کیپر حمزہ ظہور کی شاندار ناقابل شکست نصف سنچری نے پاکستان انڈر19 کو افغانستان انڈر 19 کے خلاف ایک وکٹ کی ڈرامائی جیت سے ہمکنار کردیا۔ ہرارے سپورٹس کلب میں تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز کے اس میچ میں حمزہ ظہور نے ناقابل شکست 68 رنز کی اننگز کھیل کر ایسے موقع پر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا جب 201 کے سکور پر 9 وکٹیں گرچکی تھیں۔ پاکستان انڈر 19نے ٹاس جیت کر افغانستان انڈر 19 کو بیٹنگ دی جو 50 اوورز میں 226 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عثمان سعادت 75 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔عثمان خان نے 37 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔محمد صیام اور دانیال علی خان نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔سمیر منہاس نے تین کیچز کیے۔ جواب میں پاکستان انڈر 19 نے 49 اعشاریہ3 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ سمیرمنہاس پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ عثمان خان 20 اور علی حسن بلوچ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو مجموعی سکور42 رنز تھا اس موقع پر کپتان فرحان یوسف اور احمد حسین نے 89 رنز کی شراکت قائم کی۔ فرحان یوسف نے 6 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ احمد حسین نے31 رنز بنائے لیکن وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے لیے صورتحال مشکل ہوگئی تھی ۔اس موقع پر حمزہ ظہور نے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے68 رنز ناٹ آؤٹ کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ آخری بیٹر نقاب شفیق نے 9 گیندوں پر ایک رن ناٹ آؤٹ کے ساتھ حمزہ کا پورا پورا ساتھ دیا۔ سلام خان نے 44 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔وکٹ کیپر محبوب خان نے 4 کیچز اور ایک سٹمپڈ کیا۔ اس تین ملکی سیریز میں تیسری ٹیم میزبان زمبابوے ہے۔ پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ پیر کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔ 2جنوری کو اس کا تیسرا میچ افغانستان اور 4 جنوری کو زمبابوے کے خلاف ہوگا۔ سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ ہے- اور اس مضمون کا لنک https://tabileaks.com/ticker/%d8%aa%db%8c%d9%86-%d9%85%d9%84%da%a9%db%8c-%d8%a7%d9%86%da%88%d8%b1-19-%d9%88%d9%86-%da%88%db%92-%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%d8%b2-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d9%86%db%92-%d8%a7%d9%81/ ہے -پیغام بھیجیںShare on PinterestThere are no images.اپنی رائے کا اظہار کریں
اپنی رائے کا اظہار کریں