کے آر ایل نے پریذیڈنٹ کپ جیت لیا۔ فائنل میں پی ٹی وی کو 4 وکٹوں سے شکست۔ شاہ زیب خان پلیئر آف دی فائنل ۔ کراچی 25 دسمبر۔ کے آر ایل نے افتخار احمد کی قیادت میں پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں اس نے پی ٹی وی کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ جمعرات کو نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پی ٹی وی کے کپتان شامل حسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پی ٹی وی کی ٹیم 40 اعشاریہ 2 اوورز میں 164 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں کے آر ایل نے 34 اعشاریہ 4 اوورز میں مطلوبہ سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پی ٹی وی کی اننگز میں شامل حسین نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز سکور کیے۔اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر 452 رنز بنائے جس میں 2سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ عماد بٹ 24 تیمور خان 23 اور محمد محسن 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔ کے آر ایل کی طرف سے سفیان مقیم اور احمد حسن نے بالترتیب 23 اور 25 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سفیان مقیم نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں حاصل کیں۔ کے آر ایل کی اننگز میں شاہ زیب خان 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز بناکر علی عثمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 485 رنز سکور کیے جس میں ایک سنچری اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ شاہ زیب خان اور افتخار احمد نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 51 رنز کا اضافہ کیا۔ افتخار احمد 4 چوکوں کی مدد سے 25 رنز کی اننگز کھیل کر فیصل اکرم کی گیند پر بولڈ ہوئے جو اس سے قبل وقار احمد ( 11) اورسرمد بھٹی ( صفر) کی وکٹیں حاصل کرچکے تھے ۔ سعد بیگ 5 چوکوں کی مدد سے23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد عامر 21 اور حمزہ نذر 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پی ٹی وی کی طرف سے فیصل اکرم نے 51 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔علی عثمان نے19 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہ زیب خان پلیئر آف دی فائنل اور ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر بھی قرار پائے۔ سفیان مقیم ( کے آر ایل ) ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور محمد تیمور خان ( پی ٹی وی ) بہترین وکٹ کیپر رہے۔ افتخار احمد ( کے آر ایل ) ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ آفتاب تابی 26/12/2025 17اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریںتمھارا نامآپ کا ای میلوصول کنندہ کا ای میلپیغام درج کریں میں نے یہ مضمون پڑھا اور بہت دلچسپ پایا ، سوچا کہ اس میں آپ کے لئے کچھ ہو سکتا ہے .اس مضمون کا نام کے آر ایل نے پریذیڈنٹ کپ جیت لیا۔ فائنل میں پی ٹی وی کو 4 وکٹوں سے شکست۔ شاہ زیب خان پلیئر آف دی فائنل ۔ کراچی 25 دسمبر۔ کے آر ایل نے افتخار احمد کی قیادت میں پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں اس نے پی ٹی وی کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ جمعرات کو نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پی ٹی وی کے کپتان شامل حسین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پی ٹی وی کی ٹیم 40 اعشاریہ 2 اوورز میں 164 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں کے آر ایل نے 34 اعشاریہ 4 اوورز میں مطلوبہ سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پی ٹی وی کی اننگز میں شامل حسین نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز سکور کیے۔اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر 452 رنز بنائے جس میں 2سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ عماد بٹ 24 تیمور خان 23 اور محمد محسن 22 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔ کے آر ایل کی طرف سے سفیان مقیم اور احمد حسن نے بالترتیب 23 اور 25 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سفیان مقیم نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں حاصل کیں۔ کے آر ایل کی اننگز میں شاہ زیب خان 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز بناکر علی عثمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 485 رنز سکور کیے جس میں ایک سنچری اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ شاہ زیب خان اور افتخار احمد نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 51 رنز کا اضافہ کیا۔ افتخار احمد 4 چوکوں کی مدد سے 25 رنز کی اننگز کھیل کر فیصل اکرم کی گیند پر بولڈ ہوئے جو اس سے قبل وقار احمد ( 11) اورسرمد بھٹی ( صفر) کی وکٹیں حاصل کرچکے تھے ۔ سعد بیگ 5 چوکوں کی مدد سے23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد عامر 21 اور حمزہ نذر 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پی ٹی وی کی طرف سے فیصل اکرم نے 51 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔علی عثمان نے19 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہ زیب خان پلیئر آف دی فائنل اور ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر بھی قرار پائے۔ سفیان مقیم ( کے آر ایل ) ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور محمد تیمور خان ( پی ٹی وی ) بہترین وکٹ کیپر رہے۔ افتخار احمد ( کے آر ایل ) ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہے- اور اس مضمون کا لنک https://tabileaks.com/ticker/%da%a9%db%92-%d8%a2%d8%b1-%d8%a7%db%8c%d9%84-%d9%86%db%92-%d9%be%d8%b1%db%8c%d8%b0%db%8c%da%88%d9%86%d9%b9-%da%a9%d9%be-%d8%ac%db%8c%d8%aa-%d9%84%db%8c%d8%a7%db%94-%d9%81%d8%a7%d8%a6%d9%86%d9%84/ ہے -پیغام بھیجیںShare on PinterestThere are no images.اپنی رائے کا اظہار کریں
اپنی رائے کا اظہار کریں