More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ حیات اللہ کی سات وکٹیں———– اسلام آباد 23 نومبر ۔ قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے نویں اور آخری راؤنڈ کے پہلے دن کی خاص بات فاٹا کے حیات اللہ کی لاہور وائٹس کے خلاف سات وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔روحیل نذیر۔ امام الحق اور اویس ظفر نے سنچریاں سکور کیں۔ شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم سیالکوٹ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل کی دوسرے نمبر کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 176 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مہران ممتاز نے 70 رنز بنائے۔ محمد عمر نے40 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ کاشف بھٹی نے4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ کراچی بلوز نے کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں پر144 رنز بنائے تھے۔شان مسعود 60 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں لاہور وائٹس فاٹا کے خلاف پہلی اننگز میں 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔قاسم اکرم نے 54 رنز بنائے۔آف سپنر حیات اللہ نے 78 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا نے کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں پر 86 رنز بنائے تھے۔سلمان خان 34 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آْباد میں فیصل آباد نے بہاولپور کے خلاف پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 305 رنز بنائے تھے۔اویس ظفر نے 140 رنز کی اننگز کھیلی۔حسن رضا اور ریئس احمد نے 53 ۔53 رنز سکور کیے۔عمران رندھاوا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد نے پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 346 رنز بنائے تھے ۔ روحیل نذیر 113 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ شامل حسین نے 76 اور نصیراللہ نے 73 رنز سکور کیے۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم ایبٹ آباد میں ملتان نے ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 360 رنز بنائے تھے۔ امام الحق نے 181 رنز سکور کیے۔شرون سراج نے83 رنز بنائے۔منصورعلی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

حالیہ خبریں

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاٹی ٹونٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ٹرافی کی رونمائی کپتان سلمان علی آغا اورآسٹریلیا کے کپتان میچل مارش نے کی پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سلطان گولڈن کو ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد سلطان گولڈن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔ محسن نقوی سلطان گولڈن نے سبز ہلالی پرچم ایک بار پھر بلند کیا۔ محسن نقوی سلطان گولڈن نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کمال مہارت کا مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ محسن نقوی سلطان گولڈن کا ورلڈ ریکارڈ پاکستان کے لیے قابل فخر کارنامہ ہے ۔ محسن نقوی پاکستان کھیلوں کے ساتھ ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ محسن نقوی
اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، ترک کنگ فو چیمپئن نے اپنا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا
اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، ترک کنگ فو چیمپئن نے اپنا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا
جے شاہ کی نئی چال،ٹیسٹ کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی
جے شاہ کی نئی چال،ٹیسٹ کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
محبت
adds