سائیکلنگ عالمی تنظیم – کوکب ندیم وڑائچ کو اصل صدر مانتی ہے
پاکستان میں کھیلوں کی تباہی کا بڑی وجہ تمام کھیلوں میں متوازی ایسوسی ایشنز کا بننا ہے اور اولمپکس کے موقع پر موقع پرستوں کی بارات تو دیکھنے کو ملتی ہے مگر میڈلز اب خواب ہی بن کر رہ گئے ہیں
کچھ یہی حال سائیکلنگ کا بھی ہے ، پورے پاکستان میں سائیکلنگ کے لیے ایک ویلوڈروم ہے جو دو ایسوسی ایشنز کی بھینٹ چڑھ کر مونجو داڑو کی تصویر دکھائی دیتا ہے
اتھلیٹکس کی عالمی تنظیم کے بعد اب سائیکلنگ کے عالمی ادارے یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل نے اس مسئلے کو جڑھ سے ہی اکھاڑ ڈالا ہے اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن جسکے صدر کوکب ندیم وڑائچ ہیں کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے پاکستان میں اصل فیڈریشن قرار دے دیا ہے اور جعلی فیڈریشن کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی جعلی اور کاغزی کاروائیوں سے باز رہے
اپنی رائے کا اظہار کریں