تابی لیکس – پی سی بی نے ویمن ٹیم کا کلچر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا
گزشتہ کئی سال سے یہ بات مشاہدے میں ہے قومی ویمن ٹیم میں وہی کھلاڑی یا کوچ ٹکا جس نے ٹیم انتظامیہ سے بنا کر رکھی اور خاموشی سے اپنے کام سے کام رکھا خصوصا جس کوچ نے بھی ٹیم کی فتح کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی وہ جاتا نظر نہیں آیا، چاہے منصوررانا ہو یا باسط علی
مگر اب محسوس ہونے لگا ہے کہ پی سی بی نے یہ اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پہلے مرحلے میں باصلاحیت ہونے کے باوجود کارکردگی سے عاری کھلاڑیوں کی چھٹی کروا دی گئی ہے، دوسرے مرحلہ ورلڈکپ کے بعد دیکھنے کو ملے گا
تابی لیکس آپ کو بتا رہا ہے مشاق اور اصول پسند کوچ ویمن ٹیم کے ساتھ لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، ورلڈکپ کے لیے صبیح اظہر ہیڈکوچ جبکہ شاہد انور کو اسسٹنٹ کوچ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے
دونوں کوچز مردوں کی کرکٹ میں احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور دونوں کے کریڈٹ پر ڈومیسٹک کرکٹ میں بے شمار فتوحات ہیں، اب دیکھیے کہ وہ خواتین کرکٹ اور کرکٹرز سے کارکردگی لینے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں