مصباح الحق، فیصلہ کرنا ہے یا دفاع ؟
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے 42 سالہ کپتان مصباح الحق نے 2012 میں آخری ٹی ٹونٹی میچ کھیلا۔ اس کے باوجود کے ٹی ٹونٹی میں مسلسل ناکام ہورہے تھے، ٹک ٹک کے لقب سے شہرت پانے والے مصباح الحق نے اس وقت بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لی تھی۔ بلکہ بورڈ نے انہیں ڈراپ کرکے حفیظ کو کپتانی سونپ دی تھی۔ پھر ایک روزہ کرکٹ میں اتار چڑھاو دیکھے اور ورلڈکپ دوہزار پندرہ کیلئے بطور کپتان ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے مگر سپر ایٹ مرحلے میں ہی ناکامی کا سامنا کرنے والی ٹیم گرین وطن واپس لوٹی تو کپتان مصباح الحق نے آرام کی غرض سے محدود اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا مگر ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کیا۔ دوہزار سولہ میں ایک بار پھر انگلینڈ سریز سے قبل مصباح کی بڑھتی عمر کے باعث ریٹائرمنٹ کی بازگشت سنائی دینے لگی مگر مصباح ڈٹے رہے اور کھیلتے رہے سریز دو دو سے برابر کی۔ پھر ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیم لیے متحدہ عرب امارات پہنچے اور کمزور حریف سے سریز کا آخری میچ ہارگئے۔ جس کے بعد کپتان کا برا وقت شروع ہوگیا۔ پھر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے لگاتار پانچ میچ ہارے۔ مگر اب بھی کپتانی چھوڑنے کو تیار نہیں۔ یہی انداز شاہد آفریدی اور یونس خان کا بھی رہا ہے۔ دونوں کھلاڑی پرفارمنس میں نوجوان کھلاڑیوں سے کوسوں دور ہیں مگر ریٹائرمنٹ کا لفظ بولنے کو تیار نہیں۔ محمد یوسف بھی قومی کرکٹ کا ایک بڑا نام تھا مگر انہوں نے بھی آج تک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔ ریکارڈز اور سٹیٹس کے اعتبار سے تو مصباح الحق دیگر قومی کھلاڑیوں سے مختلف ہیں۔ بطور کپتان سب سے زیادہ میچ جیتنے کا ریکارڈ۔ ایک ڈگمگاتی اور جلد باز ٹیم کو شدید تنقید کے باوجود آئی سی سی ٹیسٹ میس تھمانے کا ریکارڈ، ٹک ٹک کے لقب کے بعد برق رفتار سنچری داغنے کا ریکارڈ سمیت ایک طویل لسٹ مصباح کے نام ہے۔ لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے سے متعلق مصباح الحق اور شاہد آفریدی دونوں کی سوچ ایک سی ہے۔ مصباح الحق ایک بار نہیں کئی بار یہ بیان جاری کرچکے ہیں کہ جب وہ خود کو ٹیم پر بوجھ سمجھیں گے تو ریٹائر ہوجائیں گے مگر لگاتار چھ ٹیسٹ میں مکمل فلاپ ہوجانا اگر یہ مصباح کی ناکامی نہیں تو پھر کیا ہے؟ شائد وقت آگیا ہے کہ مصباح کو خود آفریدی کی سوچ سے دور کریں اورایک بار پھر ثابت کردیں کہ کپتان مصباح ایک مضبوط اعصاب کے حامل شخصیت کا نام ہے نہ کہ لائم لائٹ میں رہنے کیلئے بڑی بڑی بھڑکیں لگائے رکھنے کا
اپنی رائے کا اظہار کریں