ٹکرز انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ۔ لاہور ۔ انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں چیلنجرز اور کانکررز کی کامیابی۔ پہلے میچ میں چیلنجرز نے انونسیبلز کو 28 رنز سے ہرادیا ۔ چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 96 رنز بنائے۔ جواب میں انونسیبلز 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ علیسا مختیار نے 13رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ دوسرے میچ میں کانکررز نے اسٹارز کو 98 رنز سے ہرادیا۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ پلیئر آف دی میچ کومل خان کے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 97 رنز ۔ اسٹارز کی ٹیم جواب میں 9 وکٹوں پر 70 رنز بناپائی۔ مناہل جاوید کی تین وکٹیں۔)
اپنی رائے کا اظہار کریں